سندھ میں گورنر راج لگ رہا ہے اور نہ وزیراعظم صوبے میں مداخلت چاہتے ہيں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ سندھ میں نہ گورنر راج لگایا جارہا ہے اور نہ ہی وزیراعظم عمران خان مرکز کی طرف سے سندھ میں مداخلت کرنا چاہتے ہيں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ کراچی میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا،کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خاتمے کیلیے سندھ پولیس کوجس طرح کے اسلحے کی ضرورت ہوگی فراہم کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی منصوبہ بندی اچھی نہیں تھی، شکارپور اور جیکب آباد کے کچےکے علاقے میں ڈاکوؤں کی سیاسی وابستگیاں بھی ہیں ،اس میں اگر کوئی بڑا نام ملوث پایا گیا تو سختی سے نمٹا جائےگا ، ڈاکوؤں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہوں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا کراچی میں کرپٹ افسران پر جھاڑو پھیر دیں گے اور جعلی اورغلط شناختی کارڈ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔

ایک سوال پر بولے مریم نواز نے شاہد خاقان کی بات کی تائید کردی ،کیا اب بھی آپ کو ن میں سے ش نکلتی ہوئی نظر نہیں آتی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پانچ سال تن کر حکومت کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے