بھارت سے اِس وقت تعلقات بہتر کرنا کشمیری شہدا کے خون سے غداری ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تعلقات کو بہتر کرنا کشمیری شہدا کے خون سے غداری قرار دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے براہ راست شہریوں کے سوالات کے جوابات دیے اور گفتگو بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، اِس وقت بھارت سے تعلقات بہتر کرنا کشمیری شہدا کے خون سے غداری ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ بھارت 5 اگست 2019 کا اقدام واپس لے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، محنت کے بعد انسان اوپرجاتا ہے، مشکل وقت میں حکومت ملی، کبھی کسی حکومت کو اتنے مسائل نہیں ملے جتنے ہمیں ملے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ قوم کوپہلے دن ہی کہا تھا کہ مشکل وقت سے گزرنا پڑے گا، جب تک آمدنی نہیں بڑھتی مشکل وقت سے گزرنا پڑے گا، مہنگائی اور بیروزگاری،لوگوں کی یہ دو ہی مشکلات ہیں۔

[pullquote]وزیراعظم نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا[/pullquote]

وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساری اپوزيشن گھبرا کر اسی لیے اکٹھی ہوگئی ہے کہ وہ سمجھ ہی نہیں رہی تھی کہ حکومت مالی بحران سے نکل آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی، اپوزیشن کسی نظریے کیلئے نہیں بلکہ کیسز ختم کرانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن کو معیشت کی فکر ہوتی تو جی ڈی پی گروتھ ریٹ کے جو نمبرز آئے ہیں اس پر انہیں خوش ہونا چاہیے تھا لیکن ان کے مقاصد اور ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس کلیکشن کی ہے، ٹیکس کلیکشن بڑھنے سے قرضوں کا بوجھ کم ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے