الیکشن سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کرنے سے ملک آگے نہیں بڑھے گا : وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ الیکشن سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم پراجیکٹس شروع بھی کردیتےہیں لیکن تکمیل میں تاخیر ہوتی ہے، جب تک طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہو ہم ترقی نہیں کرسکتے، ہر شعبے میں طویل مدتی منصوبہ بندی کی کمی تھی اور طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سےملک پیچھے گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم لانگ ٹرم پالیسی پر ابھی سےعملدرآمد کررہے ہیں، 15 نئے نیشنل پارکس بنا رہے ہیں اور پاکستان میں دس سالوں میں دس نئے ڈیمز بن رہے ہیں، ان ڈیمز سے ماحول دوست بجلی بنے گی جب کہ 10 ہزار میگا واٹ کلین انرجی ملے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا اس لیے کامیابی کےلیے طویل مدتی پلاننگ ضروری ہے، ہمیں آج سے اپنی آنے والی نسلوں کا سوچنا چاہیے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں، صنعتوں کو سب سے زیادہ رعایت دے رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے