بھارت میں کوئی مسئلہ ہوا تو پاکستان آ جاﺅں گا:اوم پوری

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اوم پوری بھی ہندو انتہا پسندوں کیخلاف بول پڑے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں کوئی مسئلہ ہوا تو پاکستان آ جاﺅں گا ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

اوم پوری نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب معصوم لوگوں کو ہلاک کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔ بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ پوری دنیا میں لوگ گائے کا گوشت کھاتے ہیں بھارت میں بھی اس کی اجازت ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ گائے کے گوشت پر ہنگامہ کرنے والے لوگ کم تعداد میں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ تھوڑے سے انتہا پسند ہیں جو پاکستان اور بھارت کو بدنام کر رہے ہیں ،مجھے شدت پسندون سے کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان آ جاﺅں گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے