حرام کا

آج گوشت لینے دوکان پر گیا تو دوکاندار کو سر تھامے پریشان بیٹھا پایا ۔ خلاف معمول دوپہر گئے بھی کُنڈے پر (نیک گمان کے مطابق) گائے کی ران سالم لٹک رہی تھی ۔ دوکاندار سے پُرانی جان پہچان ہے ۔ خیریت ہے ٹوکے !! کچھ پریشان سا لگ رہا ہے ؟؟

ٹوکا میں اُسے پیار سے بولتا ہوں ریٹ کا مہنگا اور بہت پکا ہے ۔ ارے مولانا خاک خیریت ہے !! اُس نے بھی مجھے میرے لیے مخصوص عرفیت سے پُکارا ۔ اس وقت تک پندرہ ہزار کا کام ہو جاتا تھا اور ابھی چار ہزار بھی پورے نہیں ہوئے !! جسے دیکھو مشکوک نظروں سے دوکان کو گھورے جا رہا ہے !!
ہممم واقعی میڈیا نے بدنام کر دیا ہے تمھاری فیلڈ کو !!
اچھا دام کیا ہے ؟؟؟
چارسو پچاس ہے ۔

میں نے ہزار کا نوٹ اُسے تھماتے ہوئے ڈیڑھ کلو کا آرڈر دے دیا ۔

ویسے یار آپس کی بات ہے ناراض نہیں ہونا ۔ میں نے جھجکتے ہوئے کہا بس اتنی گارنٹی دے دے کہ ہے تو "” حلال "” نا !!

چھری ران سے ہٹاتے ہوئے انتہائی سرد لہجے کچھ یُوں گویا ہوا۔ "” صاحب جس دن آپ نے اپنے نوٹوں کی گارنٹی دے دی کہ یہ حلال کے ہیں تواُس دِن مجھ سے بھی گارنٹی لے لینا گوشت کی !!!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے