2021 ، پاکستان میں دہشت گردی میں 42 فی صد اضافہ

پشاور : سال2021ء میں پاکستان میں تشدداوردہشتگردی کے واقعات میں 42فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے افغانستان میں طالبان کی جانب سے حکومت سنبھالنے کے بعد کالعدم تنظیموں کی جانب سے سکیورٹی فورسزپرحملوں اور عوامی مقامات پر حملوں میں اضافہ رپورٹ کیاگیاہے ،تھینک ٹینک ادارہ سنٹر فارریسرچ اینڈسکیورٹی سٹڈیز(سی آرایس ایس )نے اپنی 2021ء کی رپورٹ میں کہاہے کہ ملک بھرمیں تشدد اور دہشتگردی کے واقعات میں853افراد جاں بحق اور ایک ہزار690افرادزخمی ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق صرف دو صوبوں بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے بندوبستی اورقبائلی اضلاع میں مجموعی طور پر75فیصدحادثات و واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ۔

[pullquote]صوبوں کے اعدادوشمارکیاہیں۔۔؟[/pullquote]

سی آرایس ایس کے 2021ء کی سالانہ رپورٹ میں کہاگہاہے کہ 2015ء کے بعدملک بھرمیں دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی لیکن 2021ء میں اس میں ایک مرتبہ پھر42فیصد اضافہ رپورٹ کیاگیاہے، 2020ء میں دہشتگردی کے واقعات میں چھ سو جب کہ2021ء میں853افرادجاں بحق ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں تشدداوردہشتگردی کے واقعات میں79فیصداضافے کے ساتھ 248افراد مارے گئے پنجاب میں66،سندھ128، اسلام آباد 9 اورگلگت بلتستان میں چھ افرادجاں بحق ہوئے ۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواکے بندوبستی اضلاع میں 2021ء کے دوران 35فیصداضافے کے ساتھ 165افراد اورقبائلی اضلاع میں18فیصداضافے کے ساتھ 227افرادجاں بحق ہوئے۔ مختلف دہشتگردتنظیموں اور جرائم پیشہ دھڑوں کی جانب سے پولیس اور سکیورٹی فورسزپرحملوں میں اضافہ رپورٹ کیاگیا 2020کی نسبت2021ء میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں 41فیصداضافہ دیکھنے میں آیا دوسری جانب سکیورٹی فورسزکی جانب سے بھی دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں 26فیصداضافی کارروائیں کی گئیں۔

[pullquote]سکیورٹی فورسزکے آپریشنزاوردہشتگردی کے کتنے واقعات رپورٹ ہوئے۔۔؟[/pullquote]

سی آرایس ایس کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ملک بھرمیں سکیورٹی فورسزنے146آپریشنزکئے جن میں 298دہشتگردمارے گئے مجموعی طو رپر دہشتگردوں کے خلاف آپریشنزمیں40فیصداضافہ دیکھنے میں آیاہے اسی طرح ملک بھرمیں دہشتگردی اور تشددکے403واقعات میں 555 فرادجاں بحق ہوئے پورے سال میں چارخودکش حملے بھی رپورٹ ہوئے سکیورٹی فورسزکی جانب سے آپریشنز کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں کے174دہشتگردگرفتارہوئے جن میں 30کاتعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اورداعش سے ہے ۔

[pullquote]دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کی وجوہات کیاہیں۔۔؟[/pullquote]

افغانستان میں موجود کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کاآغازکرکے پاکستان میں نو نومبرسے ایک ماہ کیلئے فائربندی کااعلان بھی کیاگیالیکن اس کے باوجوددسمبرمیں فائر بندی میں مزید اضافہ نہ ہونے کے باعث دہشتگرد واقعات میں اضافہ ہوا رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 15 اگست کو جب طالبان نے کابل کاکنٹرول حاصل کرلیااس کے بعد پاکستان میں تشدد اور دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ رپورٹ کیاگیاہے اسی طرحخیبرپختونخوا ،بلوچستان اور کراچی میں بھی انٹلی جنس بیس آپریشنزکئے گئے ۔اس کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے