پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن، 6 بھارتی اور ایک انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد کی فراہمی

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیادپر ایم وی گوتم پر موجود6 بھارتی اور ایک انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد کی فراہم کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عمان سے بھارت جانے والے ایم وی گوتم میں تکنیکی خرابی پر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی اطلاع موصول ہوتے ہی ​پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر کو امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جہاز پر موجود بھارتی اور انڈونیشیائی عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر مدد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے