لاہور: کردار پر شبہ، شوہر نے 22 سالہ بیوی کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 22 سالہ خاتون کو شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ صاحبزادی کے شوہر نعیم کو ا س کے کردار پر شبہ تھا، ملزم نے بیوی پر تشدد کیا اور پھر قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جب کہ ملزم نعیم کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے