سرگودھا: چار افراد نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ، لڑکی کے بھائی نے بےغیرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظلوم بہن کو ہی قتل کر دیا.

سرگودھا: اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق چار روز قبل ملزمان نے لڑکی کی زیادتی کے دوران ویڈیو بنائی تھی، مقتولہ کے بھائی نے طیش میں آکر بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والے بھائی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لڑکی کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار اور2 فرار ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے