ساس نے بیٹے کی موت کے بعد بہو کو پڑھا لکھا کر دوبارہ شادی کروادی

ہمارے معاشرے میں ساس اور بہو کے رشتے کو اکثر تنقید کی نظر سے ہی دیکھا جاتا ہے دونوں کے درمیان پیار اور محبت کی مثالیں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں، تاہم بھارت میں ساس اور بہو کے درمیان پیار کی ایک نئی کہانی سامنے آئی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر سیکار کی رہائشی کملا دیوی نے اپنی بیوہ بہو سنیتا کو نہ صرف مزید تعلیم دلوائی بلکہ اس کی دوبارہ شادی بھی کروادی۔

رپورٹس کے مطابق کملادیوی کے چھوٹے بیٹے شبہم کی شادی 25 مئی 2016 کو بہو سنیتا سے ہوئی تھی تاہم شادی کے بعد ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیٹا کرغزستان گیا لیکن بدقسمتی سے 6 ماہ کے اندر برین اسٹروک کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

لہٰذاکملا دیوی نے بہو کا بھرپور ساتھ دیا اور اسے مزید تعلیم دلوائی جس کی وجہ سے سنیتا لیکچرار مقرر ہوئی جبکہ شادی کے 5 سال بعد گزشتہ ماہ اس کی دوبارہ شادی کرواکر اسے خوشی سے رخصت کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا کا کہنا ہے کہ شوہرکی موت کے بعد ساس نے مجھے بیٹی جیسا پیار دیا جبکہ انہوں نے ایک نئی زندگی شروع کرنے کے لیے میری دوبارہ شادی کروا دی جس پر میں بہت خوش ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے