جاپان : روبوٹ سے محبت کرنے والی قوم نے روبوٹ پہاڑی بکرا بنایا لیا

ٹوکیو: جاپانی قوم روبوٹ سے محبت کرنے والی سب سے مشہور قوم ہے۔ اب کاواساکی کمپنی نے روبوٹ پہاڑی بکرا بنایا ہے جس پر سواری کی جاسکتی ہے لیکن یہ اپنی روایتی سست رفتاری سے ہی آگے بڑھتا ہے۔

اسے آئیبیکس یا پہاڑی بکری کو دیکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسی مناسبت سے ’کاواساکی بیکس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم اس کی سفید رنگت روایتی بکری کی طرح ہے جو شاید پروٹوٹائپ کی وجہ سے بنائی ہے۔ اس کا پورا تکنیکی نام آرایچ پی آئی بیکس یعنی روبسٹ ہیومونائڈ پلیٹ فارم پہاڑی بکرا ہے۔ کاواساکی کمپنی نے کہا ہے کہ ہم موٹربائیک اور موٹربوٹ بناتے رہے اور اب ہم نے موٹر بکرا تیار کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس میں پہیوں کی بجائے پیرلگائے گئے ہیں جس کی بدولت یہ ناہموار جگہ پر چل سکتے ہیں۔ لیکن ہموار سطح پر یہ بیٹھ سکتا ہے اور ٹانگیں موڑ لیتا ہے۔ اب اس کے دھڑ سے چھوٹے پہیئے برآمد ہوتے ہیں اور یوں کاواساکی آئی بیکس کار کی طرح چلنے لگتا ہے۔ اگلے مرحلے میں اسے مزید تیزرفتار اور متوازن بناکر فوج اور پولیس کے لیے تیار کیا جائے گا۔

کاواساکی کے ایجاد کردہ صنعتی روبوٹس دنیا بھر میں استعمال ہورہے ہیں تاہم اب وہ اس کا دائرہ کار مزید پھیلانا چاہتی ہے تاکہ معاشرے کے دیگر مسائل حل کئے جاسکیں۔ ایسے روبوٹ جو عمررسیدہ افراد کی مدد کرسکیں یا پھر مزدوروں کو وزن اٹھانے میں مدد فراہم کرسکیں۔

روبوٹ بکری کہیں یا بکرا یہ مجموعی طور پر 220 پونڈ وزن اٹھاسکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس پر بیٹھنے کا عمل کوئی بہت آرام دہ نہیں لیکن کمپنی کا اصرار ہے کہ یہ ایک پروٹوٹائپ یا نمونہ ہے جس میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے