امریکی شخص نے دس لاکھ ڈالر کا پیٹرول مفت دینے کا اعلان کردیا

شکاگو: امریکی تاجر اور میئر کے سابق امیدوار ڈاکٹر ولی ولسن نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور عوام کی قوتِ خرید کے پیشِ نظر دس لاکھ ڈالر کا پیٹرول مفت دینے کا اعلان کیا ہے جو پاکستانی روپوں میں 17 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

اس سے قبل بھی وہ شکاگو میں دس لاکھ ڈالر کا پیٹرول مفت بانٹ چکے ہیں جس کے اعلان کے بعد مخصوص پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئی تھیں۔ منصوبے کے تحت شہر بھر کے 50 پمپوں پر فی شخص 50 ڈالر تک کا پیٹرول حاصل کرسکے گا۔

صبح سات بجے سے لوگ مخصوص پیٹرول پمپوں کی جانب لپکےتھے کیونکہ دس لاکھ ڈالر کے بقدر پیٹرول کے بعد بھی وہ کچھ روز قبل مزید دولاکھ ڈالر کا ایندھن دے چکے ہیں۔ لیکن اس ہمدردی سے اچھا خاصا تنازعہ پیدا ہوگیا۔ پیٹرول اسٹیشن پر گاڑیوں کی قطاریں لگنے سے اطراف کی سڑکیں بند ہوگئیں اور عام افراد کے لئے کئی سڑکیں بند ہوگئیں۔ بعض افراد گاڑیاں لائن میں چھوڑ کر وقت گزارنے دیگر مقامات پر چلے گئے اور پولیس کو سارے انتظامات سنبھالنے پڑے تھے۔

دوسری مرتبہ جب ولی نے مفت پیٹرول بانٹنا شروع کیا تو بھی کئی مقامات پر لوگوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات دیکھنے میں آئے۔ اس کے بعد انہوں نے لوگوں سے نظم و ضبط کی درخواست کی ہے۔ ولی نے بتایا کہ شہر کے 50 پیٹرول پمپوں میں سے ہر پمپ 20 ہزار ڈالر کا پیٹرول مفت دے گا جس کی رقم پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

تمام مسائل اور بدنظمی کے باوجود لوگوں کی بڑی اکثریت نے ولسن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ تاریخی مہنگائی سے گزررہا ہے اور غریب افراد کو شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔ دوسری جانب پیٹرول کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے