کراچی سے لاپتا دوسری لڑکی نمرہ نے ڈی جی خان میں نکاح کرلیا

کراچی: کراچی ملیر سے لاپتا ہونے والی دوسری لڑکی 16 سالہ نمرہ کا بھی پتا چل گیا، لڑکی ڈیرہ غازی خان میں موجود ہے جہاں اس نے نکاح کرلیا۔

میڈیاکے مطابق کراچی میں چند روز قبل ملیر سے یکے بعد دیگرے دو لڑکیاں لاپتا ہوگئی تھیں، دعا زہرہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ لاہور میں موجود ہے اور اس نے نکاح کرلیا ہے اور اب معلوم ہوا ہے کہ دوسری لاپتا لڑکی نمرہ نے بھی نکاح کرلیا ہے اور وہ ڈیرہ غازی خان میں موجود ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سعود آباد سے لاپتا نمرہ اس وقت ڈیرہ غازی خان میں موجود ہے اور وہ شاہ رخ نامی لڑکے سے نکاح کرچکی ہے، قبل ازیں نمرہ کی والدہ نے شاہ رخ نامی نوجوان پر اغوا کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

دریں اثنا نمرہ کا عدالت میں جمع کرایا گیا ایک حلف نامہ منظر عام پر آگیا ہے جس میں نمرہ نے کہا ہے کہ میں اپنی مرضی اور ہوش و حواس میں شاہ رخ سے نکاح کررہی ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے