لاہور : معروف تاجر سیٹھ عابدکی 60 سالہ بیٹی فرح مبینہ طور پر قتل

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی 60 سالہ بیٹی فرح کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیٹھ عابدکی 60 سالہ صاحبزادی کو ان کےگھر میں گولی مارکر قتل کیا گیا۔

پولیس نے مقتولہ کے لے پالک بیٹے اورگھریلو ملازمہ کو حراست میں لے لیا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹےکرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہرامریکا میں مقیم ہے، مقتولہ کے3 لے پالک بچےہیں، ان میں 2 بیٹےاور ایک بیٹی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سیٹھ عابدمرحوم کی بیٹی کےقتل کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہےکہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے مزیدکارروائی کی جائے، خاتون کےقتل کی ہرپہلو سے تحقیقات کی جائیں اور مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے