فیصل آباد :خاتون سے مبینہ زیادتی اور آگ لگانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: فیصل آباد میں ڈچکوٹ کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی اور آگ لگانے کی کوشش پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈچکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے،آئی جی پنجاب نے زیر حراست ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ خواتین پر تشدد اور زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

راؤ سردار علی خان نے زیرحراست ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور سی پی او فیصل آباد کو اپنی نگرانی میں واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرنے کے احکامات دیئے ہیں،آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو متاثرہ خاتون سے رابطہ کرنے اور انصاف کی یقین دہانی کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے