ڈاکٹر عشرت العباد زیادہ عرصہ تک رہنے والے دنیا کے تیسرے حکمران

کراچی……ڈاکٹر عشرت العباد خان کے گورنر کی حیثیت سے 13 سال مکمل ہوگئے۔ترجمان گورنر سندھ کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد لمبے عرصے تک گورنر کے عہدے پر رہنے والے دنیا کے تیسرے گورنر بن گئے ہیں۔

[pullquote]ڈاکٹر عشرت العباد کو27 دسمبر 2002 ء کو صوبہ سندھ کے 31 ویں اور سب سے کم عمر گورنر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ ڈاکٹر عشرت العباد کو انتظامی صلاحیتیوں، سیاسی و انتظامی تدبر، معاملہ فہمی اور نرم مزاجی کی وجہ سے شہرت حاصل رہی ہے۔[/pullquote]

انہوں نے گورنر سندھ کی حیثیت سے کئی مرتبہ سیاسی و مذہبی تنازعات اور ڈیڈلاک ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ صومالی قزاقوں سے مرچنٹ نیوی عملے کو رہائی دلوانے میں اہم خدمت پر انہیں بین الاقوامی پذیرائی بھی ملی ۔مستحق نامور شخصیات کے لئے لیجنڈ ٹرسٹ کا قیام، باغ ابن قاسم ، ترقیاتی کاموں ،جامعات میں تحقیق و تدریس کے شعبوں میں مثالی ترقی کے لئے اقدامات پر بھی انہیں خاصی شہرت حاصل ہوئی۔

ملک میں مثالی خدمات پر انہیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔26 دسمبر2015ءکو ڈاکٹر عشرت العباد خان کو صوبہ سندھ میں 13سال کا طویل عرصہ گزارنے والے گورنر سندھ کا اعزاز حاصل ہواہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے