سنگدل بیٹے نے کھانا دیر سے دینے پر کلہاڑیوں کے وار سے ماں کو قتل کر دیا

سکھر : کھانا دیر سے دینے پر سنگدل بیٹے نے ماں کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شکار پور کے نواحی علاقے رستم تھانے کی حدود میں گاؤں سعیدو شر میں سنگدل بیٹے نے کھانا دیر سے ملنے پر بوڑھی ماں کو قتل کردیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم راشد شر نے اپنی بوڑھی ماں ساناری کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے