راولپنڈی: نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ ماں، باپ اور بیٹا قتل

راولپنڈی کے علاقے شاہ خالدکالونی میں نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، مقتولین کی شناخت سجاول شاہ، اس کی اہلیہ فرزانہ اور بیٹے ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ فائرنگ کرنے والوں میں ایک مرد اور 2 خواتین شامل تھیں۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی سی پی او نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتارکرنےکا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فارنزک ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھےکیے جا رہے ہیں، حقائق کو سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائےگا۔

آئی جی پنجاب نے بھی راولپنڈی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے