لاہور پریس کلب کے انتخابات ملتوی،دوبارہ الیکشن تک نگران سیٹ اپ کلب کاانتظام سنبھالے گا

لاہور پریس کلب کے انتخابات ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیے گئے ۔دوبارہ الیکشن تک نگران سیٹ اپ لاہور پریس کلب کے انتظام سنبھالے گا ۔

آج الحمراآرٹ کونسل میں لاہور پریس کلب کے سالانہ الیکشن کے لیے ووٹنگ جاری رہی۔

جرنلسٹ پینل اور پروگریسو پینل  کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری رہا۔

ایک نیا گروپ رائٹرز پینل بھی اس سال الیکشن میں  شامل رہا

پولنگ بوتھ کے باہر دونوں بڑے پینلز کی جانب سے دن بھرشدید نعرے بازی جاری رہی۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے مقابل پینلز میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

[pullquote]پروگریسو پینل کا کہنا ہے کہ حکمراں جرنلسٹ پینل نے بہت سے ایسے افراد کو پریس کلب کی ممبر شپ دی ہے جن کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان نئے ممبران میں سے بیشتر سرکاری ملازمتیں بھی کرتے ہیں۔
[/pullquote]

پروگریسو گروپ کا کہنا ہے کہ جعلی ووٹرز کی موجودگی میں شفاف انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے لہذا انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

[pullquote]دوسری جانب جرنلسٹ گروپ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پولنگ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔
[/pullquote]

خیال رہے کہ لاہور پریس کلب کے سالانہ الیکشن کی پولنگ دن بھر پرامن طریقے سے جاری رہی۔

جب پولنگ کا وقت ختم ہونے لگا تو مقابل گروپس میں ووٹرز کے حوالے سے شدید اختلاف پیدا ہو گیا ۔جس کے باعث الیکشن کمیشن کو انتخابات ایک ماہ کے لیے ملتوی کرانے پڑے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے