10ویں جماعت کے امتحانات میں تین بچوں کی ماں نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

سری نگر: جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں تین بچوں کی ماہ سبرینہ خالق نے دسویں جماعت کے پرائیویٹ بورڈ امتحانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سبرینہ نے 500 میں سے 467 نمبر لیکر 93.4 فیصد سے ٹاپ پوزیشن حاصل کی، انہوں نے ریاضی، اردو، سائنس اور سوشل سائنس میں اے ون گریڈ حاصل کیا۔

سبرینہ نے 2012 میں 9ویں جماعت پاس کرنے کے بعد اگلے سال اس کی شادی ہوگئی اور وہ گھر کے کاموں میں مصروف رہیں، ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے پڑھائی کے لیے وقت نکالنا واقعی مشکل تھا، لیکن میں اپنی دو بڑی بیٹیوں کے اسکول جانے کے بعد پڑھائی کرتی تھی اور دن میں کچھ گھنٹے مطالعہ کرتی تھی اور مشکل سوالات کے لئے میں شام کے وقت ان کو سمجھنے کے لئے یوٹیوب کا استعمال کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تین نابالغ بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اپنی پڑھائی دوبارہ شروع کرنا کبھی بھی آسان نہیں تھا، وہ دن گئے جب خواتین شادی کے بعد اپنی پڑھائی چھوڑ دیتی تھیں۔

سبرینہ کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، انکی بڑی بیٹی کی عمر 8 سال ہے جو کلاس 2 کی طالبہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے