چلتی ٹرین کے باتھ روم میں پیدا ہونے والی بچی پٹڑی پر گرنے کے بعد کیسے بچ گئی

بھارت میں ایک خاتون نے ٹرین کے واش روم میں بچی کو جنم دے دیا اور بچی واش روم سے نیچے ٹرین کی پٹڑی پر گر گئی۔ یہ واقعہ بھارت کے شہر بھوجی پور میں ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا۔

خاتون پشپا دیوی کا تعلق نیپال کے ضلع کنچن پور کے ایک قصبے موہن نگر بھگت پور سے تھا اور وہ آنکھ کے چیک اپ کے لیے بھارت آئی ہوئی تھی۔ خاتون کو دوران سفر دردزہ شروع ہوا اور وہ اٹھ کر واش روم چلی گئی۔

دیگر مسافروں نے واش روم میں اس کے تکلیف کے باعث کراہنے کی آوازیں سنیں اور صورتحال معلوم کرنے کے لیے دروازہ کھول دیا۔ خاتون نے انہیں حقیقت بتائی اور ٹرین روکنے کو کہا۔

مسافروں نے زنجیر کھینچ کر ٹرین روک دی اور واپس جا کر بچی کو ٹریک سے اٹھا لائے، جو کہ حیران کن طور پر محفوظ تھی۔ریلوے پولیس اور مسافروں نے دونوں ماں بیٹی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

مسافروں نے اس بچی کو ”کرشماتی بچی“ کا نام دیا ہے۔عزت نگر ڈویژن کے ریلوے منیجر چندرا موہن جندال کا کہنا تھا کہ بچی خوش قسمت ہے کہ چلتی ٹرین کے واش روم سے ٹریک کے پتھروں پر گرنے کے بعد بھی زندہ رہی۔یہ ایک کرشمہ ہے۔ “

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے