تھر : گینگ ریپ کے بعد لڑکی کی خودکشی کی خبر پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس

کراچی: ضلع تھر پارکرکے شہر مٹھی میں لڑکی سےگینگ ریپ کے بعد خودکشی کی خبر پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اخبار کی خبر پر ڈی آئی جی میرپور خاص اور ایس ایس پی تھرپارکر کو طلب کرلیا۔

عدالت عالیہ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہےکہ ایس ایچ او اورکیس کا تفتیشی افسر 22 ستمبر کو ریکارڈ سمیت پیش ہوں۔

خبر کے مطابق تھرپارکر کے علاقے کلوئی میں لڑکی سے گینگ ریپ ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے بااثر افراد کے خلاف کارروائی سےانکار کردیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے