ڈاکٹر عامر لیاقت نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے گالیاں دینے پر چیئرمین عمران خان نے ان سے معافی مانگی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت نے دعویٰ کیا کہ انہیں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اورگالیاں بھی دی گئیں جس پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں کے اس رویے پر میسج کیے جس میں انہوں نے معافی مانگی ہے ۔