ایف آئی اے نے غیر قانونی طریقے سے درجنوں افراد کو امریکا کا ویزہ دلوانے والے ایجنٹ کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے نے اسلام آباد میں کارروائی کر کے لوگوں کو غیر قانونی درخواست کے ذریعے امریکا کا ویزا دلوانے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کے مطابق ایف آئی اے نے لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا کا ویزا دلوانے والے ملزم شفیق کو گرفتار کیا، 50 درخواست گزاروں نے دھوکے سے امریکی ویزا حاصل کرلیا جب
کہ 250 درخواست گزاروں نے ایک ہی طریقہ کار اپناتے ہوئے ویزا درخواستیں دیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق تمام درخواستیں ملزم راجہ شفیق کی مدد سے تیار کی گئیں، ملزم 9 ہزار امریکی ڈالر لے کر ایک درخواست تیار کرتا تھا، درخواست گزار ویزا ملنے کے بعد رقم ملزم شفیق کو ادا کرتے تھے۔