نئے سال کی آمد ، آسمان پر رنگ و نور کی برسات

دنیا بھر سمیت پورے ملک میں نئے سال کی آمد کا جشن شروع ، آسمان پر رنگ و نور کی برسات

نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی پورے ملک میں جشن شروع ہو چکا ہے ۔ رات بارہ بجتے ہی من چلے سڑکوں پر نکل آئے ۔ خوب شور اور ہلہ گلا کیا ۔ بھنگڑے ڈالے گئے ۔ بحریہ تاؤن لاہور اور کراچی میں خصوصی میوزیکل کنسرٹ منعقد کئے گئے ۔

[pullquote]نئے سال کا جشن نیوزی لینڈ سے شروع ہوا ، اسٹریلیا سے ہوتا ہوا پاکستان پہنچ گیا ۔[/pullquote]

کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے کئے گئے جس سے آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا ۔

نیا سال

داتا دربار لاہور میں تلاوت کلام پاک اور دعا کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا گیا ۔ دیگر عبادت گاہوں میں بھی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا ۔لبرٹی لاہور میں بھی بھرپور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔

صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، عمران خان ، آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام قومی رہ نماؤں نے نئے سال کی آمد پر قوم کے نئے پرعزم رہنے کا پیغام دیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے