آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی حمایت سے دہشتگردی، جرائم اورکرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ دینگے جب کہ مکمل یقین ہے 2016 دہشتگردی کےخاتمے اوریکجہتی کا سال ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف گوادر پہنچے جہاں انہوں نے گوادرسمیت تلاراورتربت کا بھی دورہ کیا۔ سربراہ پاک فوج نے اس دوران بلوچ عمائدین سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل راحیل کا بلوچ عمائدین سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ انشاءاللہ قوم کی حمایت سےدہشتگردی، جرائم اورکرپشن کا گٹھ جوڑتوڑیں گے، قوم کے تعاون سے انصاف اورامن کی راہ ہموارکی جائے گی جب کہ مکمل یقین ہے 2016 دہشتگردی کےخاتمے اوریکجہتی کا سال ہوگا۔