پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی رکنیت منسوخ کرنے کا نوٹیفیکیشن سوشل میڈیا پر جاری کردیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے فیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے دستخط کے ساتھ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت شو کاز نوٹس کا جواب نہ دینے پرمنسوخ کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 26 اکتوبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔فیصل واوڈا کو کچھ روز قبل ایک پریس کانفرنس کرنے پر شوکاز نوٹس جاری ہوا تھا۔عمران خان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر مایوسی کا اظہار بھی کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے