بھارت: گھریلو تنازع پر ماں نے تین بچوں کو زہر دیدیا : تینوں ہلاک

بھارت میں گھریلو تنازع پر ماں نے تین بچوں کو زہر دے دیا جس سے وہ جان سے چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر کیرانہ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر مبینہ طور پر اپنے بچوں کو زہر دیا۔

پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خاتون نے بچوں کو دودھ میں زہر دے کر پلایا جس سے اس کا 8 سالہ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ 4 اور 2 سالہ بچے اسپتال پہنچ کر اپنا دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق بچوں کا باپ ملازمت کی غرض سے دہلی شہر میں مقیم ہے اور واقعے کی اطلاعات ملتے ہی وہ گھر پہنچ گیا، اس نے ساس اور بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے