پاک فوج کے 27 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج کے پروموشنل بورڈ نے 27 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹر میں پروموشنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 27 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق جن افسران کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ان میں بریگیڈئیرمحمد عارف، بریگیڈئیرمحمد ظفراقبال، بریگیڈئیرعلی عامراعوان، بریگیڈئیر آصف غفور، بریگیڈئیرمحمد علی، بریگیڈئیراظہرراشد، بریگیڈئیرسعید اختر، بریگیڈئیرندیم احمد انجم، بریگیڈئیرخالد جاوید، بریگیڈئیرخالدضیا، بریگیڈئیرامجد علی خان، بریگیڈئیرعابد لطیف خان، بریگیڈئیرمحمد سعید، بریگیڈئیراخترنواز، بریگیڈئیرسردارحسن اظہرحیات، بریگیڈئیرمحمد رضاجلیل، بریگیڈئیرثاقب محمود ملک، بریگیڈئیرمحمد امتیازخان اور بریگیڈئیرعامرندیم شامل ہیں۔

میجرجنرل کے عہدے پر تقری پانے والوں میں میڈیکل کورکے 8 بریگیڈئیربھی شامل ہیں جن میں بریگیڈئیرسہیل عزیز، بریگیڈئیراسلم خان، بریگیڈئیروسیم احمد، بریگیڈئیر طارق حسین، بریگیڈئیر خاوررحمان، بریگیڈئیر صفدرعباس، بریگیڈئیرسلیم احمد خان اوربریگیڈئیرعمار رضا شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے