عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم خالد شمیم نے جرم کا اعتراف کر لیاہے ،خالدشمیم کاکہنا ہے کہ عمران فاروق کے قتل کی ہدایات لندن سے ایم کیو ایم رہنما محمد انور نے دی تھی جس پر عمران فاروق کے قتل کی ہدایات آگے دی گئی تھی۔
میڈ یارپورٹس کے مطابق خالد شمیم اور محسن علی کو سخت سیکیورٹی میں مجسٹریٹ کیپٹن ریٹائرڈشعیب کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں خالد شمیم نے تین گھنٹے میں اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کرایا ۔خالد شمیم نے اپنے بیان میں کہا میرا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور مجھے محمد انور نے لندن سے عمران فاروق کے قتل کی ہدایت دی تھی ۔