پرویز الہیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خوفناک انکشافات

محمد خان بھٹی نے کوئٹہ میں گرفتاری کے وقت اعترافی بیان میں کہا کہ ایک جج نے اپنے دو بیٹوں کو فرنٹ مین رکھا تھا جو کک بیکس لے کر تعینا تیاں کراتے تھے ، پی ٹی آئی قیادت اور پرویز الہٰی کی ہدایت تھی جج کے بیٹوں کا کام نہیں رکنا چاہئے۔

26 فروری کو چمن کے راستےافغانستان فرار ہونے کوشش کی،بارڈر پر پولیس نے مجھے اور ساتھی کو گرفتار کیا۔ میرا رائیونڈ میں ساڑھے 4 ایکڑ کا فارم ہاؤس ہے۔منڈی بہاؤالدین میں 150 ایکڑ زرعی اراضی اور 200 مویشیوں پر مشتمل ڈیری فارم، جوہر ٹاؤن لاہور میں 8 مرلے کا گھر ہے۔ بیان اتحاد ٹاؤن میں 7 مرلہ کمرشل اور 10 مرلہ رہائشی پلاٹ ہے،مونس الہٰی کے ذریعے شوگر مل میں 25 کروڑ روپے اور رحیم یارخان شوگر مل میں 10 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔

خواجہ موٹرز لاہور میں 10 کروڑ، سرگودھامال میں نظام حیدر کے ساتھ 7 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی، 2021 میں رانااقبال کو 20 لاکھ روپے رشوت لے کر نوکری دی۔ہائی ویز منڈی بہاؤالدین کے ٹینڈر میں رانا اقبال سے ساڑھے 19 کروڑ روپے وصول کیے، بعد میں اسے ایکسین قصور لگانے کیلئے 30 لاکھ روپے وصول کیے۔

سابق ڈسکہ ہائی وے ٹینڈر میں ٹھیکیدار نوید سے2 کروڑ روپے کی رشوت لی۔ چوہدری پرویز الہٰی کے کہنے پر پنجاب اسمبلی میں 500 افراد بھرتی کیے۔پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے گجرات میں 50 لاکھ کے ٹینڈر میں 35 فیصد کمیشن لیا۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق انھوں نے اعترافی بیان میں کہا کہ مونس الہیٰ نے لاہور کے ماسٹر پلان میں ملک ریاض اور دیگر کو فائدہ دے کر اربوں روپے لئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے