سلیم کھتری پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، انتخابات سے پہلےکراچی کو ایک بار پھرفرقہ وارانہ کشیدگی کا شکار بنایا جا رہا ہے. علامہ اورنگزیب فاروقی

مرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،صدر اہلسنّت والجماعت کراچی علامہ رب نوازحنفی،سیکریٹری جنرل اہلسنّت والجماعت کراچی علامہ تاج محمدحنفی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہر کراچی کو ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے،دن دہاڑے ہمارے زمہ دار سلیم کھتری کو شہید کرنا ایک سوچی سمجھی سازش ہے،دہشت گرد ایک مرتبہ پھر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر فسادات پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں،ادارے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے قاتلوں کو گرفتار کرکے منظر عام لائیں،اور ان دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے،وگرنہ اہلسنّت بھرپور احتجاج کی طرف جاسکتی ہے.

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک روز قبل بریلوی مسلک کے عالم دین کو شہید کیا گیا اور آج ہمارے راہنما سلیم کھتری کو دن دیہاڑے شہید کر دیا گیا . اہلسنّت والجماعت سلیم کھتری شہید کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں مکمل یقین دہانی کراتی ہے کہ بھائی سلیم کھتری شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلئے تمام تر قانونی تقاضوں کو پورے کرتے ہوئے ہر ممکن کوشش کرے گی اور قاتلوں کے گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھے گی.

بیان میں کہا گیا ہے کہ و اقعے میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے،شہرقائدمیں دہشت گردوں کا حملہ پاکستان کی معیشت کو مفلوج کرنے کی سازش ہے،کراچی کاامن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے قوم دہشتگردی کیخلاف متحدرہے، دہشت گردی کی اس جنگ میں پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں، آیندہ بھی دہشت گردی کی اس جنگ میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہیں.

علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ یہ بات دنیاپرعیاں ہے کہ پڑوسی ملک ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کے درپے رہاہے،ازلی دشمن بھارت کے ساتھ ملکرپاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کررہاہے،انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے میں بہت بڑی بڑی قربانیاں پیش کرنے کے بعد پاکستان امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچلا ہے جس سے پاکستان اور پاکستانی عوام کے ازلی دشمن خار کھائے بیٹھے ہیں.

اہلسنّت والجماعت پاکستان ملک دشمن عناصر کو تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ شرپسندی سے باز آجائیں اور وہ لوگ جو کماتے،رہتے اورکھاتے پاکستان کا ہیں لیکن گن کسی اور کے گاتے ہیں وہ بھی اپنی اوچھی حرکتوں سے باز آجائیں بصورت دیگر ایسے عناصر کا پاکستانی عوام ہر جگہ تعاقب کرنا اچھی طرح جانتی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے