ملائیشیا : لذیذ مگرزہریلی مچھلی کھانے سے میاں بیوی ہلاک

جکارتا: ملائیشیا میں ایک معمر جوڑا بہت لذیذ لیکن اس سے بھی زیادہ زہریلی پفرفش کھا کر ہلاک ہوگیا ہے۔

نگ چوان سنگ اوران کی بیگم لِم سائیوگوان، نے آن لائن اسٹور سے پفرفش آرڈر کی تھی جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔ انہوں نے اپریل کے پہلے ہفتے میں دوپہر کو انہوں نے مچھلی پکاکر کھائی۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی دونوں پر کپکپی طاری ہوگئی اور سانس لینے میں شدید دقت پیش آرہی تھی۔

دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا تو خاتون اسی رات کو فوت ہوگئیں جبکہ ان کا شوہر ایک ہفتے کومہ میں رہنے کے بعد فوت ہوا۔ ان کی بیٹی نے تدفین کے بعد حکومت سے کہا ہہے وہ پفر فش جیسی مچھلیوں پر سخت قوانین نافذ کرے۔اس واقعے کے بعد حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پفر فش جیسی غذاؤں کے فروخت پر مکمل پابندی عائد کرے یا پھر انہیں پکانے کے سخت معیارات طے کرے۔

واضح رہے کہ یہ زہریلی مچھلی اب بھی کھائی جاتی ہے اور اس سے اموات ہوتی ہے۔ ماہرین نے اسے پکانے کا سخت پیمانہ و طریقہ بتایا ہے جس پر عمل کرنے کے بعد ہی اس کا زہر جاتا رہتا ہے۔ بصورتِ دیگر یہ لذت بھری مچھلی زندگی کا آخری نوالہ بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے