چوہدری شجاعت ہی ق لیگ کے سربراہ رہیں گے : الیکشن کمیشن کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ ق کا سربراہ برقرار رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے آئین میں ترمیم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے دوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔

ق لیگ کے آئین میں ترمیم کی چوہدری وجاہت کی درخواست الیکشن کمیشن نے خارج کر دی۔

چوہدری وجاہت حسین نے 26 جنوری کو پارٹی کے آئین میں ترمیم کی تھی اور آئینی ترمیم کے تحت صدر کی مدت کو کم کرکے دو سال کر دیا تھا۔ چوہدری وجاہت حسین نے آئینی ترمیم کرکے نیا انٹرا پارٹی الیکشن کروا دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے