بھارت کیلئے بلاول سے منسوب دھمکی آمیز بیان جھوٹ ہے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے منسوب دھمکی آمیز بیان جھوٹ ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارتی زیر تسلط کشمیر میں جی 20 اجلاس پر دیئے گئے بیان پر دفتر خارجہ نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جھوٹا بیان مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے بیانیے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیرکا حل بین الاقوامی قوانین کے تحت کرنے پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے منسوب جی 20 اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کرانے پر بھارت کے لیے دھمکی آمیز بیان جھوٹ ہے، ریاست کے اندرونی معاملات کو رپورٹ کرتے وقت صحافتی اصولوں کی پاسداری کی جانی چاہیے۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ متعدد مواقعوں پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دے چکے ہیں، وزارت خارجہ جی 20 اجلاس پر پہلے ہی اپنا مؤقف دے چکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے