پاکستان سے مذاکرات منسوخ نہیں ہوئے:بھارت

بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر نے پاک بھارت مذاکرات منسوخی کی تردید کردی ،اس سے پہلے بھارتی اخبار نے 15 جنوری کو پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات منسوخ ہونے کا دعویٰ کیا تھا ۔

بھارتی میڈیا پاک بھارت مذاکرات کے بارے میں کنفیوژن پھیلانے میں مصروف ہے۔ایک بھارتی اخبار نے قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول کے حوالے سے خبر دی کہ بھارت نے 15 جنوری کو پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں ۔

بعد میں اجیت دوول نے ایک خبر ایجنسی سے انٹرویومیں کہا کہ اخبار کو پاک بھارت مذاکرات منسوخی سے متعلق انٹرویو نہیں دیا، روزانہ صحافیوں سے بات کرتاہوں لیکن یاد نہیں کہ ایسا کوئی انٹرویو دیاہو۔ انہوں نے ایسا کوئی بھی بیان دینے کی سختی سے تردید کی ۔

اس سے پہلے آج ایک بھارتی خبر ایجنسی نے قومی سلامتی کے مشیر کا یہ ٹوئٹ لگایا کہ اب امن مذاکرات اُس وقت تک نہیں ہوں گے ،جب تک پاکستان پٹھانکوٹ کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا اور بھارت پاکستان کی کوششوں سے مطمئن نہیں ہوجاتا۔

ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کےساتھ 15جنوری کو ہونے والے ہند پاک خارجہ سیکریٹری مذاکرات منسوخ کردیئےہیں ۔تاہم بعد میں انہوں نے ان دونوں ٹوئٹ کی سختی سے تردید کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے