راجن پور میں اونٹوں کی لڑائی کے لیے میدان سجایا گیا ،مقابلے میں سندھ اور پنجاب کے اونٹوں نے حصہ لیا ، کئی اونٹوں نے لڑائی کے دوران داؤ پیچ دکھا کر تماشائیوں کواپنا مداح بنالیا۔
راجن پور کے علاقے گیامل میں اونٹوں کا دنگل ہوا، جس میں سندھ اور پنجاب کے 60 اونٹوں کے درمیان جوڑیوں کی شکل میں 30 مقابلے ہوئے۔
پہلوانوں کی طرح لڑتے ان اونٹوں کے داؤ پیچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، شائقین کو یہ دلچسپ منظر بھی دیکھنے کو ملا جب میدان میں اتارے گئے 2 اونٹوں نے مالکان کی بھر پور کوشش کے باوجود آپس لڑنے سے انکارکردیا ، پتا چلا کہ یہ دونوں اونٹ بھائی بھائی ہیں ۔
مقابلے میں بادشاہ نامی اونٹ نے سلطان نامی اونٹ کو پچھاڑ کر ثابت کر دکھایا کہ وہ صرف نام کا ہی نہیں بلکہ اونٹوں کا اصلی بادشاہ ہے۔جیتنے والے اونٹ کے حامیوں نے بھنگڑے ڈال کرجشن منایا