القادر ٹرسٹ کیس:عمران خان پیشی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔

میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

تاہم کمرہ عدالت میں ایک وکیل نے کھڑے ہو کر عمران خان کا نعرہ لگا دیا جس پر سماعت میں وقفہ کردیا گیا اور نماز جمعہ کے بعد سماعت ہوگی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کے لئے یہ 2 رکنی ڈویژن بنچ تشکیل دیا ہے۔

عمران خان کی پیشی کے موقع پر غیر معمولی سکیورٹی کے انتظامات ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پولیس اور ایف سی کے دستے تعینات ہیں۔

پیشی کے موقع پر کسی غیر متعلقہ شخص کو ہائی کورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ۔

واضح رہے کہ عمران خان کو سپریم کورٹ کی جانب سے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے