اسلام آباد: سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے نور خان ائیر بیس پر سعودی نائب وزیر داخلہ کا استقبال کیا، دورے کے دوران سعودی نائب وزیر داخلہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق سعودی نائب وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔