افغان مفاہمتی عمل کیلئے اسلام آباد میں 4 فریقی مذاکرات شروع

افغان مفاہمتی عمل کے لئے اسلام آباد میں 4 فریقی کورآرڈی نیشن کمیٹی کی افتتاحی تقریب ہوگئی جب کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کےلیے تعمیری مذاکرات ضروری ہیں۔

اسلام آباد میں افغان مفاہمتی عمل کے لئے 4 فریقی مذاکرات میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، چین اور امریکا کے نمائندے شریک ہیں جو افغانستان میں دیرپا امن اور طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے طریقہ کار وضع کریں گے۔

چار فریقی مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے، سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی افغانستان میں پائیدار امن ممکن ہے اور دیرپا امن کے لیے تعمیری مذاکرات نہایت ضروری ہیں تاہم واضح اہداف کا تعین امن کے قیام کےلیے اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 فریقی مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے، امید ہے آج گروپ کے کام کرنے سے متعلق قابل عمل فریم ورک بنالیا جائے گا۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد مصالحتی عمل میں طالبان کو مذاکرات کی میز پرلانا ہے، مذاکراتی عمل سےطالبان کےساتھ مذاکرات کی راہ ہموارہوگی اور چارفریقی مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے