نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے دفتر پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے بیورو آفس پر دستی بموں سے حملہ کیا گیاہے اور فائرنگ بھی کی گئی ،
نجی ٹی وی کا کہناہے کہ فائرنگ کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کالعدم تنظیم کا پمفلٹ پھینک کر فرار ہو گئے تاہم کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہواہے
[pullquote]ادارہ آئی بی سی اردو اس حملے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دے کر اس کی شدید مذمت کرتا ہے ۔[/pullquote]