رکشوں کی ریس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

گینگٹوک: آن لائن گردش کررہی ایک وائرل ویڈیو میں آٹو رکشہ ڈرائیورز کو خاصی رفتار سے ریس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں ایک مقررہ ٹریک پر تین رکشوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

ریڈاِٹ ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا عنوان تھا “Auto GP”۔ جھنڈا لہراتے ہی ریس کا آغاز ہوتا ہے، ویدیو میں دکھایا گیا کہ ریس میں ایک آٹو دوسرے رکشوں سے آگے بڑھ رہا ہوتا ہے اور جیتنے کے قریب ہوجاتا ہے۔ تاہم ویڈیو میں ریس کا حتمی نتیجہ نہیں دکھایا گیا۔

اس ویڈیو نے جلد ہی انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور ان میں سے بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ مقابلہ ایک حقیقی اسپورٹ ہونا چاہیے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ ریس 2023 F1 سیزن سے کہیں زیادہ دلچسپ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے