برنا صاحب کی برسی پر صحافت کا نوحہ

عصر حاضر کی صحافت کو ملنے والی آزادی ، طاقت اور ویج ایوارڈ کی وساطت سے صحافیوں کی بڑی تعداد کو ملنے والے معاشی استحکام میں کلیدی رول ادا کرنے والے منہاج برنا کی پانچوی برسی پر آج صحافیوں کی تمام تنظیموں کی طرف سے جس خاموشی کا اظہار کیا گیا . اس پر جتنا بھی افسوس کیا جاے کم ہے .وہ منہاج برنا جن کی قیادت میں ضیاء آمریت کے دور میں پی ایف یو جے کی آزادی صحافت کی طویل اور تاریخی جدوجہد کی گئی وہ برنا صاحب جو آل پاکستان نیوز پپرز ایمپلایز کنفیڈریشن کے بانی چیرمین تھے اور ان کی تخلیق کردہ اس تنظیم کی جدوجہد سے پاکستان میں پہلی بار ویج ایوارڈ کے نفاد سے صحافت اور اس کے دیگر شعبوں کے کارکنان کو بھاری تنخواہیں ملنا شروع ہوئیں .

وہ برنا صاحب جو صحافت کو صرف ذریعہ روزگار تک محدود کرنے کی بجاے اس کی طاقت سے پسماندہ طبقات کے حقوق کی بازیابی کی جنگ کو فریضہ قرار دیتے ہوے ہر صحافی کو یہ درس دیا کرتے تھے کہ صحافی صرف خبر نہیں دیتا وہ اپنے قلم کی طاقت سے سماجی ، معاشی تبدیلی کی جدوجہد میں بھی ہر اول دستہ کا کردار ادا کرتا ہے .

وہ برنا صاحب جن کے نام کو استمعال کرتے ہوے درجنوں سطحی سوچ کے مالک کروڑوں کے مالک بنے . وہ برنا صاحب جنہوں نے پاکستان کی صحافت کے حق و سچ اور صحافیوں کی نا قابل مصالحت جدوجہد کو بین الاقوامی وقار دلایا .. کو آج کی نئی نسل کے صحافیوں کی بڑی تعداد نہیں جانتی .

وہ برنا صاحب جن کے ہم عصر محض ان کی قربت کی وجہ سے معتبر ہوے تھے آج ان کا نام بھی زبان پر لانا پسند نہیں کرتے . وہ صحافی برادری جو ایک زبان ہو کر نعرہ لگاتی تھی .
` تیرے ساتھ مرنا
تیرے ساتھ جینا
منہاج برنا ، منہاج برنا

minhaj barna

[pullquote]آج ٹکڑوں میں بٹ کر باہمی گروہ بندی ، سیاسی چپقلش . منافقت کا شکار ہو گئی ہے . آج صحافی برادری کی قیادت برنا صاحب کے افکار کے مطابق ورکنگ جرنلسٹس کی ٹریڈ یونین کو مضبوط کرنے کی بجاۓ مالکان کے ایجنڈا کی دلالی کرنے والے نام نہاد لیڈرز کے ھاتھوں میں ہے جن کی سیاست کی قربان گاہ پر کئی کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم بھوکے کارکنوں اور ان کے بچوں کے سر قلم کیے جا رہے ہیں .
[/pullquote]

برنا صاحب …………… آپ کے مشن سے کمٹمنٹ رکھنے والے گنے چنے صحافی آج بہت شرمندہ و رنجیدہ ہیں کیونکہ صحافی برادری کی قیادت اب تو فیشن کے طور پر بھی آپ کا نام لینا پسند نہیں کرتی . ہم مٹھی بھر عمر رسیدہ صحافی کارکن آپ کی برسی پر آپ کو آنسوؤں کے سوا کچھ بھی پیش نہیں کر سکتے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے