گرلز ہائی اسکول میں آتشزدگی، ٹیچر جاں بحق

پشاور کے دلہ زاک روڈ پر واقع گرلز ہائی سکول میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے سائنس ٹیچر جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول دلہ زاک روڈ کے لیبارٹری روم میں سائنس پریٹیکل کے دوران کیمیکلز کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے اسکول کو لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی سے طالبات کو پریکٹیکل کروانے میں مصروف ٹیچر جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

آتشزدگی سے سکول میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی طالبات زخمی ہوگئیں۔ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا۔ جس نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے