[pullquote]خام تیل اورپٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں چھ ماہ کے دوران حکومت کو تقریبا 201 ارب روپے کی بچت ہوئی۔[/pullquote]
چھ ماہ کے دوران 1 ارب 47 کروڑ ڈالر کا خام تیل ، جبکہ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی اس طرح حکومت کو چھ ماہ کے دوران تقریبا 201 ارب روپے کی بچت ہوئی۔
ادارہ شماریات کے جاری اعد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوان 4 ارب 17 کروڑ ڈالر کا خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 6 ارب 94 کروڑ ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات اور خام تیل درآمد کیا گیا تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق حکومت کو خام تیل اورپٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 2 سو ارب 90 کروڑ روپے کی بچت ہوئی جبکہ رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 4 ارب 17 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد کیا گیا۔گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوان 6 ارب 94 کروڑ ڈالر کی تیل درآمد کیا گیا تھا۔