پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا، قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

حکومت نے عوام کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مسلسل چوتھا تحفہ دیتے ہوئے قیمتوں میں 13.60 روپے فی لیٹر تک کمی کردی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ سے ہوگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

آئینی ترامیم: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیاگیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے، نئی قیمتیں اگلے پندرہ روز لاگو رہیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے