’ رات بھر سوئیے اور لاکھوں روپے کمائیے‘، کیا آپ بھی ایسی ملازمت کے خواہمشند ہیں؟

دنیا بھر کے کروڑوں افراد ایسے ہیں جو رات بھر نیند پوری نہ ہوسکے تب بھی صبح سویرے آفس جانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن اگر آپ کو ایسی ملازمت مل جائے جو آپ کو سونے کے لاکھوں روپے دے تو کیا آپ کرنا پسند کریں گے؟

جی ہاں ، بھارت کی ایک کمپنی اپنے ملازموں کو یہ حیران کن پیشکش دے رہی ہے۔

حال ہی میں بھارتی کمپنی wakefit کی جانب سے متعارف کردہ انٹرن شپ پروگرام نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کرلی۔

کمپنی کی جانب سے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم لنکڈ ان پر ملازمت کی تفصیلات شیئر کی گئی ہیں جس میں job designation پروفیشنل سلیپ انٹرن درج ہے۔

یہ صرف ایک انٹرن شپ پروگرام ہی نہیں بلکہ ایک ایسی کمپنی میں شامل ہونے کا موقع ہے جو آپ کے آرام کو بھی کام کی طرح ہی اہمیت دیتی ہے۔

ملازمت کی تفصیلات

شیئر کی گئی تفصیلات میں انٹرنز کے کام کی جگہ بستر اور انٹرن شپ کا دورانہ 2 ماہ بتایا گیا ہے جس کے لیے کمپنی اپنے ملازموں کو ایک سے 10 لاکھ بھارتی روپے وظیفہ اداکرے گی۔

انٹرن شپ حاصل کرنے والے افراد کیلئے ملازمت کی ذمہ داریاں کیا ہوں گی؟

دیے گئے اشتہار کے تحت انٹرن شپ کے خواہشمند افراد کو رات میں8 سے9 گھنٹے باقاعدگی سے سونا اور دن میں کم ازکم 20 منٹ کا قیلولہ کرنا ہوگاکمپنی ہفتے کے دوران سونے کے اوقات کو بڑھابھی سکتی ہے۔

رات کی بھرپور نیند سے لطف اندوز ہونے کیلئے کمپنی آپ کو گھر پر ہی فری میٹریس فراہم کرے گی۔

کن امیدواروں کو انٹرن شپ دی جائے گی؟

تفصیلات کے مطابق انٹرن شپ ایسے افراد کو دی جائے گی جو روزانہ رات کو ایک مخصوص وقت پر ہی سوتے ہوں، نیند اور زندگی کے دیگر کاموں میں توازن برقرار رکھنا جانتے ہوں اور سونے کے اوقات میں ضروری کالز ، سوشل میڈیا سرگرمیوں سے دور رہتے ہوں۔

قابلیت:

22 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد جو کسی بھی مضمون میں بیچلر یا ماسٹر ڈگری کے اہل ہوں لیکن نیند پوری کرنے میں پی ایچ ڈی رکھتے ہو۔

معاوضہ:

ہر منتخب سلیپ انٹرن کے لیے ایک لاکھ بھارتی روپے وظیفہ مقرر کیا گیا ہےلیکن سلیپ چیمپئن کے طور پر ترقی ہونے کے بعد یہ وظیفہ 10لاکھ بھارتی روپے دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے