ایگزیکٹ کیس : ایف آئی اے نے نئے پراسکیوٹر کی تقرری کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا

ایگزیکٹ کے 9 ملازمین کی ضمانت کا کیس سندھ ہائی کورٹ میں سماعت

ایف آئی کی ٹیم عدالت کے سامنے پیش ہوئی اور نئے پراسیکیوٹر کی تقرری کے لئے مزید وقت کی درخواست کی.

پچھلی دو سنوائیوں میں ایف آئی اے کے وکیل صلاح الدین گنڈاپور اور زاہد جمیل کیس کی مزید پیروی سے معزرت کر چکے تھے.

جج فاروق شاہ نے ایف آئی اے کی ٹیم کو 11فروری (جمعرات) تک کا وقت دے دیا. ڈائیریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات بھی آج ٹیم کا حصہ تھے.

[pullquote]ایگزیکٹ کے ترجمان نے آئی بی سی اردو سے گفت گو کر تے کہا کہ ایک بار پھر تاخیری حربےکامیاب ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بے بنیاد اور سازش سے بھر پور کیس جس کے تانے بانے بول مخالف میڈیا سیٹھوں نے بُنے. اسے آج نہیں توکل ختم تو ہونا ہی ہے کیوں کہ کیس غیر مستحکم ہے.[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے