اونٹ رکھنے ہیں تو مجھے طلاق دو

ریاض:

عرب ممالک کے لوگوں کی اکثریت اپنے قدرتی وسائل کی بدولت انتہائی مالا مال ہوگئی ہے لیکن ان کے بنیادی شوق آج بھی جوں کے توں ہیں ، ان میں اونتوں سے بے انتہا لگاؤ بھی شامل ہے اور لگاؤ کی وجہ سے انہیں بعض اوقات مشکل صورت حال کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ایسا ہی ہوا ہے ایک سعودی شہری کے ساتھ جس کی بیوی نے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

[pullquote]سعودی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ایک مقامی خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے 70 سالہ شوہر نے شادی کے بعد اسے ترکی لے جانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس نے وعدہ خلافی کی ہے، وہ اسے ترکی لے جانے کے بجائے اپنے اونٹوں کے فارم چلا گیا اور 45 دن وہیں گزار دیئے۔[/pullquote]

سعودی خاتون نے کہا کہ شوہر کے رویے سے دل برداشتہ ہوکر اس نے اس کا گھر چھوڑ کر اب میکے میں ہی رہائش اختیار کرلی ہے کیونکہ اب اسے اس شخس سے آزادی چاہیے تاکہ وہ جب تک چاہے اپنے اونٹوں کے ساتھ رہ سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے