آلو کی تصویر دس لاکھ یورو میں فروخت

ایک آلو کتنے کا آجائے گا یقیناً دو سے پانچ روپے میں آپ اسے خرید سکتے ہیں، مگر کیا آپ اسے 10 لاکھ یورو (گیارہ کروڑ) روپے میں خریدنا پسند کریں گے؟

جی ہاں ایسا واقعی ہوا ہے اور ایک معروف فوٹو گرافر کیون ابوشچ نے حال ہی میں آلو کی ایک فوٹو گراف یا تصویر دس لاکھ یورو میں فروخت کی۔

فوٹوگرافر نے پیرس میں اپنے گھر میں ایک یورپی بزنس مین سے ملاقات کے دوران اس آلو کی تصویر کی قیمت بتائی اور اس میں کمی سے انکار کردیا۔

اور اس کی حکمت عملی کام کرگئی۔

اس کا کہنا ہے کہ مجھے آلوﺅں اور انسانوں میں مماثلت نظر آتی ہے، عام طور پر کاشت ہونے والے آلو کی زندگی پرتشدد اور جلد ختم کردی جاتی ہے۔

میں نے اس تصویر مین آلو کو انسانی تجربات کی تحقیق کی پراکسی کے طور پر استعمال کیا۔

یہ تصویر 162 بائی 162 سینٹی میٹر کی ہے اور اسے لینے کے لیے ایک لائٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔

آلوﺅں سے ہٹ کر کیون ابوشچ اسٹیون اسپیلبرگ، جونی ڈیپ اور دیگر معروف شخصیات کی تصاویر کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے